جماعت المسلمین کا حیدرآباد برانچ کے دورے کا شیڈول جاری کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام دستور العمل کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ کا وزٹ شیڈول جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق ضلعی عہدیداران حیدرآباد کی تمام برانچ کا تنظیمی دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ بھی چیک کریں گے اور ساتھ ہی ضلع حیدرآباد کے زیراہتمام المرکز الطاہر ریذیڈنسی ہٹڑی بائی پاس حیدرآباد پر جولائی میں منعقد ہونے والے مجلس عاملہ کی دعوت بھی برانچ کے عہدیداران و ممبران کو پیش کریں گے۔اس ضمن میں ضلعی عہدیداران 3 جولائی تا 18جولائی 2025مختلف برانچ کا دورہ کریں گے اور اس موقع پران کے سرپرست صاحبان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ برانچ کے صدر و جنرل سیکریٹری کو تاکید کی گئی ہے کہ ماہ محرم الحرام میں اپنی برانچ میں شہدائے کربلا کی یاد میں اجتماعات کا انعقاد کریں اس سلسلے میں برانچ ٹنڈو ولی محمد کے سرپرست خلیفہ حاجی علی اکبر طاہری کی رہائشگاہ پر 3جولائی 2025بعد نمازعصر تا عشا ء سالانہ روحانی محفل کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ضلع حیدرآباد کے عہدیداران و ممبران ،خلفا کرام،علما عظام سمیت جماعت اصلاح المسلمین کے ضلعی صدر محمدرفیق طاہری کی زیر قیادت ضلع حیدرآبا د کے تمام عہدیداران و معاونین بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی ذرائع
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس وقت اُن کی کسی بھی سیاسی جماعت سے ملاقات یا شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق، چوہدری نثار نے تاحال اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم وہ آئندہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کے ذریعے اپنا موقف واضح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت سے رابطے میں نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کسی جماعت میں شمولیت کے لیے کوئی پیش رفت کی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپنی آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور لائحہ عمل پر غور کر رہے ہیں، اور وہ مناسب وقت پر قوم کو آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار طویل عرصے سے سیاسی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم حالیہ سیاسی سرگرمیوں میں ان کا ممکنہ کردار ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے۔
طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
اس موقع پر وزیراعظم نے ہنستے ہوئے کہا ’چوہدری صاحب! آپ تو ہمیں بھول ہی گئے ہیں‘، جس پر چوہدری نثار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، نہیں میاں صاحب! بس طبیعت کچھ عرصے سے ناساز رہی ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چوہدری نثار کو مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دی جائے گی، تاہم حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خود کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے سے ٹیلیفونک رابطے بھی موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری نثار علی خان