data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی کے وفد مولانا عزیز الرحمن ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا پیرمحمدزبیر جمیل نے سوات سانحہ میں شہید ہونے والے ڈسکہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی غفلت، غیر سنجیدگی اور عوامی تحفظ سے مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر سال سیاحتی علاقوں میں اس نوعیت کے حادثات کا تسلسل حکومتی اداروں کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کی واضح دلیل ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور ریاستی رٹ کا شدید فقدان نظر آتا ہے ۔ایسے سانحات انتظامی غفلت اور سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سیاحتی علاقوں میں حفاظتی تدابیر، لائف گارڈز، وارننگ بورڈز اور ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے، اور اس واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری مالی امداد اور انصاف مہیا کیا جائے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔ دریں اثنا ء عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا عزیز الرحمن ثانی ، میاں پیر رضوان نفیس ، مولانا پیر محمد زبیر جمیل ، قاری محمد سلیم عثمانی ودیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

پڑھیں:

سانحہ سوات: غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ، کمیٹی نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا : بیرسٹرسیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موسمی حالات پر کسی کا کنٹرول نہیں، حکومت اس حوالے سے غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے گی، ابتدائی طور پر کچھ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے مکمل تحقیقات کیلئے اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور جلد رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی، رپورٹ موصول ہونے کے بعد غفلت کے مرتکب مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ سوات: غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ، کمیٹی نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا : بیرسٹرسیف
  • مقامی نالوں کے پانی سے دریا میں بہاؤ بڑھا‘سانحہ سوات پر شواہد انکوائری کمیٹی کو جمع
  • دریائے سوات سانحہ: ایگزیکٹو انجینئر نے انکوائری کمیٹی کو شواہد اور بیانات جمع کرا دیے
  • سانحہ دریائے سوات: ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی نے کمیٹی کو بیان اور شواہد دے دیے
  • سانحہ سوات؛ نااہلی کے بعد اقربا پروری، علی امین حکومت باز نہیں آئی
  • سانحہ سوات: حکومتی نااہلی چھپانے کے لیے عمارتیں گرانے کا آپریشن شروع
  • سانحہ سوات: ریکسیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟
  • سوات سانحہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ، فرخ خان
  • سانحہ سوات وفاقی اور صوبائی دونوں حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے، سنی تحریک