WE News:
2025-07-02@13:54:17 GMT

کے ٹو بیس کیمپ کا تاریخی ٹینٹ میوزیم کا حصہ بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی تاریخ میں ایک اور اہم باب کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ سنہ 1954 میں کے ٹو کو پہلی بار سر کرنے والی اطالوی ایکسپڈیشن ٹیم کا اصل رہائشی ٹینٹ جو بیس کیمپ پر نصب تھا اب اسکردو میں ایک میوزیم کا حصہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اسکردو کے عوام نے کیسے کیا؟

یہ قدم ملک میں کوہ پیمائی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کی ایک کوشش ہے۔

یہ تاریخی ٹینٹ سنہ 1954 میں اس وقت لگایا گیا تھا جب اطالوی کوہ پیماؤں نے کے ٹو کو پہلی مرتبہ سر کیا۔ 50 برس بعد سنہ 2004 میں اسی ٹینٹ میں بیس کیمپ پر گولڈن جوبلی تقریبات منعقد کی گئیں  جس میں بین الاقوامی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ مزید تفصیل جانیے محمد رضا کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکردو کوہ پیماؤں کا پہلا ٹینٹ کوہ پیماؤں کا پہلا کیمپ کے 2 کے ٹو میوزیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے 2 کے ٹو میوزیم

پڑھیں:

ورلڈ کپ میں تاریخی فتح: الہلال کلب، مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

فٹبال کی دنیا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک غیر معمولی لمحہ اس وقت رقم ہوا جب سعودی عرب کے معروف کلب الہلال نے یورپین چیمپیئن مانچسٹر سٹی کو 4-3 کی سنسنی خیز شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کا آغاز مانچسٹر سٹی کے دباؤ سے ہوا، جس کے نتیجے میں 9ویں منٹ میں برنارڈو سلوا نے ریان آیت نوری کی مدد سے پہلا گول داغا۔ تاہم ہلال نے دوسرے ہاف کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 46ویں منٹ میں مارکوس لیونارڈو نے شاندار ہیڈر سے اسکور برابر کر دیا۔ صرف 6 منٹ بعد، مالکوم نے مڈفیلڈ سے انفرادی کوشش کرتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا اور الہلال کو برتری دلائی۔

مزید پڑھیں: ’پرتگالی ہوں، لیکن سعودی عرب سے ہوں‘ رونالڈو کا النصر کے ساتھ نئی کامیابیوں کا عزم

مانچسٹر سٹی نے جلد واپسی کی، اور ارلنگ ہالینڈ نے دفاعی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں داخل ہو گیا، جہاں کولیبالی نے فری کک پر ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول کیا۔

مانچسٹر سٹی نے 104ویں منٹ میں فِل فودن کے گول کے ذریعے ایک بار پھر مقابلہ برابر کر دیا، مگر 112ویں منٹ میں مارکوس لیونارڈو نے ری باؤنڈ پر گول کرتے ہوئے الہلال کو ایک بار پھر سبقت دلائی، جو آخر تک برقرار رہی۔

یہ فتح نہ صرف الہلال کے لیے بلکہ پوری عرب فٹبال کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جہاں ایک سعودی کلب نے دنیا کے بہترین یورپی کلب کو عالمی اسٹیج پر شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب فٹبال کلب الہلال مانچسٹر سٹی

متعلقہ مضامین

  • 700 روپے قسط پر گاڑی حاصل کریں، شوروم مالک نے پُرکشش آفر لگا دی
  • لاہور: نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کے سمر کیمپ میں کوچ بچوں کو تربیت دیتے ہوئے
  • بنگلا دیش کیخلاف قومی اسکواڈ تیار، شاداب باہر، تربیتی کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں
  • اسکردو سے لاپتا پشاور کی سیاح فیملی کا سراغ مل گیا
  • اسکردو سے لاپتہ پشاور کی سیاح فیملی اور گاڑی کا سراغ مل گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام پر پھٹ پڑے
  • ورلڈ کپ میں تاریخی فتح: الہلال کلب، مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں
  • مِس پاکستان گلوبل 2025، دعا خدیجہ کی متاثر کن کہانی
  • حرم نبوی کے قریب 60 سالہ فش مارکیٹ