سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر شہباز شریف سے اظہارِ تشکر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کی کوششیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کیلئے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور تحسین کی، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کیلئے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: استحکام کیلئے سعودی عرب کی شہباز شریف انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ‘چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ چین کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے گارمنٹس گروپ ’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں: امریکی ماہرِ معیشت کی مودی کو تنبیہ: چین مخالف امریکی ایجنڈے کا مہرہ نہ بنیں
انہوں نے چیلنج فیشن گروپ کی جانب سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اسکل ڈویلپمنٹ اور پائیدار صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔
چیلنج فیشن گروپ 2014 سے پاکستان میں 17 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور نئے خصوصی اقتصادی زون میں آئندہ 5 برس میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس سے 400 ملین ڈالرز کی برآمدات ممکن ہوں گی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم نے چیلنج گروپ خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس احمد لغاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں