شوشا،آذربائیجان: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقدہ چھٹے ای سی او بزنس فورم میں شرکت کی، جس میں ایس سی او کے تمام 10 رکن ممالک کے بزنس وفود شریک ہوئے۔
ای سی او بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ رکن ممالک میں بزنس ٹو بزنس تعلقات اور تجارت کے فروغ میں ای سی او کا کلیدی کردار ہے۔ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے کنکٹیوٹی بہتر بنانا ہو گی۔ انہوں نے پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے کاروباری برادری کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خوراک، زراعت، ٹیکسٹائل، آئی ٹی، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور رکن ممالک کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق، حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ون ونڈو سسٹم کے تحت فراہم کر رہی ہے اور پاکستان ای سی او کے پلیٹ فارم سے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے پرعزم ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقاریب

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک میں پاکستانی مشن و قونصل خانے اور ٹیکساس، کیلیفورنیا و الی نوائے میں قائم قونصل خانوں میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے، امریکی کانگریس کے اراکین کے ویڈیو پیغامات ورامریکی طلبا و شہریوں کی طرف سے خیرسگالی کے کلمات دکھائے گئے جس کے بعد روایتی پاکستان کے روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کو تاریخ کا ایک معجزہ قرار دیا جو ہمارے بانیوں کی بہادری پر مبنی جدوجہدِ آزادی کے نتیجے میں وجود میں آیا.

سفیر پاکستان نے کہا کہ آج پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دو قومی نظریہ پہلے سے کہیں زیادہ سچ ثابت ہو رہا ہے سفیر رضوان سعید شیخ نے ”آپریشن بنیان المرصوص“میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاع و خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی کی ہندتوا حکومت نے پاکستان کو آسان ہدف سمجھتے ہوئے حملہ کیا لیکن ان کے مذموم عزائم کو ہماری مسلح افواج کی جرات و بہادری نے ناکام بنا دیا.

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے کبھی اس جنگ کی خواہش نہیں کی یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی لیکن ہم اس آزمائش سے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے ہیں. سفیر رضوان سعید شیخ نے معاشی ترقی کو”بنیان المرصوص کا نامکمل ایجنڈا“قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا سفیر پاکستان نے کہا کہ ہمیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بنیان المرصوص کی روح اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی جب تک ہم ایک مضبوط معیشت کے ساتھ اقوامِ عالم میں باوقار مقام حاصل نہ کر لیں اگر ہماری معیشت مضبوط ہو، تو پاکستان اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بن جائے گا.

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور کئی دہائیوں بعد ہمیں کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس حاصل ہوا ہے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور تمام کلیدی اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں اس ترقی کے اعتراف میں فچ، ایس اینڈ پی اور کل ہی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر کر دیا ہے .

پاکستان امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مثبت اور ترقی پذیر راستے پر گامزن ہیں، مستقبل کی دو بڑی قوتوں کے درمیان مضبوط تعلقات صرف انتخاب نہیں بلکہ ایک اہم ضرورت ہیں سفیر پاکستان نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا اور انہیں پاک امریکا تعلقات کے فروغ میں شراکت داری کی دعوت دی سفیر پاکستان نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہو کہا کہ آئیے پاکستان کے لیے مل کر کام کریں امریکا میں ہر پاکستانی، پاکستان کا سفیر ہے میں آپ سب کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مکمل اختیارات دیتا ہوں .

اس کے علاوہ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ اور قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام نیویارک میں بھی 78ویں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور مشن و قونصلیٹ کے افسران و عملے نے شرکت کی. 

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ میں یوم آزادی کی تقریب، کیوی وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی شرکت
  • پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی
  • اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کیلئے کئی ایک ممالک کیساتھ مذاکرات میں مصروف
  • آپریشن سندور کے متاثرین کی بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش
  • راولپنڈی،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت
  • امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقاریب
  • پاکستان کا ارب پتی بزنس ٹائیکون اور خاندان کون؟ فہرست سامنے آگئی
  • پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
  • بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پر پیش رفت
  • شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا