صدر ایف پی سی سی آئی کی آذربائیجان میں ای سی او بزنس فورم میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

شوشا،آذربائیجان: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقدہ چھٹے ای سی او بزنس فورم میں شرکت کی، جس میں ایس سی او کے تمام 10 رکن ممالک کے بزنس وفود شریک ہوئے۔
ای سی او بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ رکن ممالک میں بزنس ٹو بزنس تعلقات اور تجارت کے فروغ میں ای سی او کا کلیدی کردار ہے۔ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے کنکٹیوٹی بہتر بنانا ہو گی۔ انہوں نے پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے کاروباری برادری کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خوراک، زراعت، ٹیکسٹائل، آئی ٹی، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور رکن ممالک کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق، حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ون ونڈو سسٹم کے تحت فراہم کر رہی ہے اور پاکستان ای سی او کے پلیٹ فارم سے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھنے والی نوجوان چینی نسل چین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے، چینی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی ا ئی سی او بزنس فورم میں ای

پڑھیں:

موسمیاتی خطرات میں پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے‘ مصدق ملک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-32
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی گرین ہاؤس گیسز میں شراکت ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ برازیل کے شہر بیلیم میں جاری COP30 کے موقع پر منعقدہ ہائی لیول کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ میں خصوصی وڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی بحران محض مالی معاونت کا معاملہ نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف کا تقاضا ہے۔ موجودہ عالمی موسمیاتی مالی معاونت کا بڑا حصہ وہ قرضے ہیں جو بنیادی طور پر تعلیم، صحت، انسانی ترقی اور دیگر پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے مختص تھے، لیکن انہیں اب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کرنا پڑتا ہے ،جس سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گرین ٹرانزیشن اور موسمیاتی لچک پر مبنی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان اپنے نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشنزپر عمل پیرا ہے۔ تاہم ترقی پذیر ممالک کے آگے بڑھنے کے لیے شراکت داری اور منصفانہ مالی معاونت ناگزیر ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 4 ممالک کے نئے سفیر تعینات؛صدرمملکت کو اسناد پیش کیں
  • پاکستان انویسٹرز فورم جدہ کی نئی قیادت کے لیے اہم نامزدگیاں
  • موسمیاتی خطرات میں پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے‘ مصدق ملک
  • الریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئےتاریخی ایونٹ
  • ریاض میں نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ، سفیرپاکستان کی شرکت
  • بزنس مین چوہدری بشیرکی کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات
  • اردن و پاکستان کا تعاون، اعتماد کا روشن سفر
  • افغانستان کی صنعتی و تجارتی نمائش میں ایران کی بھرپور شرکت
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور