موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت نے 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سم کارڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کر دی گئی ہے، جب کہ نئی کاروں اور منی وینز پر ڈیوٹی ایک تہائی کم ہو کر 10 فیصد تک لائی گئی ہے۔
درآمد شدہ ایس یو ویز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 44 فیصد کم ہونے کے بعد اب یہ 50 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح مرغی اور مچھلی پر ڈیوٹی 5 فیصد مقرر کی گئی ہے، جب کہ پرندوں کے انڈوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔
کتے اور بلی کے کھانے پر بھی 5 فیصد کمی کے بعد ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد کر دی گئی ہے، اور ریٹیل پیک میں انسٹنٹ کافی پر بھی 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تمباکو پر ڈیوٹی 40 فیصد تک کم کردی گئی، کھجور، ناریل، برازیلی گری دار میوے اور کا جو پر ڈیوٹی 16 فیصد تک کم کی گئی، انجیر، انناس، ایوکاڈو، امرود اور آم پر ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ پپیتا اورسیب پر ڈیوٹی 45 فیصد سے کم کرکے 36 فیصد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گری دار میوے پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، فروزن مچھلی پرڈیوٹی نصف کرکے 17.
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کی شرح میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سےہوگیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصد کر دی گئی ہے ریگولیٹری ڈیوٹی کی گئی ہے پر ڈیوٹی فیصد کمی فیصد کم
پڑھیں:
پشاور، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں خیبر پختونخوا کابینہ اراکین، سیکرٹریز، پولیس اہلکار سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں خیبر پختونخوا کابینہ اراکین، سیکرٹریز، پولیس اہلکار سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ واضح رہے گزشتہ روز باجوڑ سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن حصہ لینے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، جس سے 2 پائلٹس اور عملے سمیت 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔