UrduPoint:
2025-08-17@10:03:16 GMT

باجوڑ بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

باجوڑ بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع باجوڑ میں بدھ کے روز سڑک کنارے نصب کیے گئے بم کے دھماکے میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر سمیت کم از کم پانچ سرکاری اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

باجوڑ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے کا نشانہ ایک سرکاری گاڑی تھی، جو ضلعی انتظامیہ کے افسران کو لے جا رہی تھی۔

بتایا گیا ہے ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان بھی شامل ہیں۔ ضلعی پولیس کے سربراہ وقاص رفیق کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والےافراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تاحال کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر ہے، جو اس علاقے سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹی پی افغان طالبان کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہے۔ اگست 2021 میں جب امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے دوران افغان طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا، تو اس کے بعد سے ٹی ٹی پی اپنی سرگرمیوں میں دوبارہ شدت لے آئی۔ پاکستانی حکام کے مطابق ٹی ٹی پی کے کئی رہنما اور جنگجو افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور وہاں سے پاکستانی علاقوں میں کھلے عام سرگرم ہیں۔

کے پی کا باجوڑ ماضی میں ٹی ٹی پی کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور یہاں سکیورٹی فورسز اور حکومتی اہلکاروں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ بدھ کے دھماکے کو حالیہ دنوں میں شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

شکور رحیم، اے پی کے ساتھ

ادارت: کشور مصطفیٰ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹی ٹی پی

پڑھیں:

حافظ آباد میں زہریلی چیز کھانے سے بچہ ہلاک

علامتی تصویر۔

نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

دریں اثنا حافظ آباد میں بٹیرے کے علاقے میں 3 بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھالی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں گجرات میں پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، چہلم امام حسینؑ سمیت دیگر تقریبات کا پرامن انعقاد، پولیس فورس کو خراج تحسین
  • حافظ آباد میں زہریلی چیز کھانے سے بچہ ہلاک
  • چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی ؛ آئی جی پنجاب کی بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش
  • خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 204 افراد جاں بحق، بونیر میں 92 اموات کی تصدیق
  • زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو وکلا سمیت تین زخمی
  • پشاور:ناصرباغ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا
  • بٹگرام: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • باجوڑ ، کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ، 9 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
  • باجوڑ: طوفانی بارش کے سبب متعدد افراد سیلاب میں بہہ گئے، 9 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی