پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 514 روپےسستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار384 روپے کا ہو گیا۔

سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی مقامی قیمت بھی کم ہو رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرورلڈچیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا نوجوانوں کو تاریخی مشن کو انجام دینےکاروشن باب رقم کرنا ہوگا، چینی صدر ’’میڈ اِن چائنا‘‘سے لے کر’’ چینی برانڈز‘‘تک ، یہ چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کا نتیجہ ہے، چینی وزارت خارجہ صدر ایف پی سی سی آئی کی آذربائیجان میں ای سی او بزنس فورم میں شرکت دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھنے والی نوجوان چینی نسل چین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور آج بھی اس قیمتی دھات کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا مزید 2,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,801 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف مقامی مارکیٹ تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی یہی رجحان جاری ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 3,886 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف سات روز میں فی تولہ سونا 12,178 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 10,441 روپے کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی علامت ہے۔
سونے کی قیمت میں اس ہوش رُبا اضافے نے جہاں سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا ہے، وہیں عام صارفین خصوصاً شادی کی تیاری کرنے والے گھرانوں کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو زیورات کی خریداری عوام کے لیے مزید مشکل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
  • سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، فی تولہ اب بھی مہنگا ترین
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • سونے کی قیمت میں کمی چاندی مزید مہنگا
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
  • مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی