—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل رہا، جو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ ہوئی، جس میں مختلف معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پی ایس ایل سے متعلق ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے گورننگ کونسل کی میٹنگ جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ہفتے ٹیموں کی ویلیو ایشن کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10سے 50 کروڑ سے زائد مالیت کی گیٹ منی حاصل ہوئی، پشاور زلمی موسٹ واچڈ ٹیم رہی، مجموعی طور پر لاہور قلندرز نے سبقت حاصل کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں براڈ کاسٹ ویور شپ کئی گنا زیادہ رہی، پی ایس ایل 10 کی ایوریج ٹی وی ریٹنگ 8 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 کے مقابلے میں لائیو اسٹریمنگ 647 فیصد زیادہ ہوئی، گزشتہ سیزن میں لائیو اسٹریمنگ 455 ملین رہی، پی ایس ایل 10میں 3 اعشاریہ 4 بلین لائیو اسٹریمنگ ویوز آئے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل رہا، پی ایس ایل 10میں سب سے زیادہ لاہور قلندرز کی میچ ویور شپ 1 اعشاریہ 4 بلین رہی۔

ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں لائیو اسٹریمنگ 53 فیصد اور دیہی علاقوں میں47 فیصد رہی، لائیو اسٹریمنگ میں مردوں کاتناسب 67 فیصد اور خواتین کا تناسب 33 فیصد رہا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لائیو اسٹریمنگ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 سب سے زیادہ

پڑھیں:

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، وسیم عباسی نے حج انتظامات کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آنکھوں دیکھا حال جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حج انتظامات وسیم عباسی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کی جانب سے خلاف قواعد کروڑوں کے لائیو اسٹریمنگ حقوق دیے جانیکا انکشاف
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس، محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ
  • مہنگائی میں آئی ایم ایف اور حکومتی اندازوں سے بھی زیادہ کمی۔ 4.49 فی صد پر آ گئی
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے
  • ایلون مسک تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے. صدرٹرمپ
  • ہیٹ ویو کی شدت میں اضافے کی وجہ بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟
  • پشاور میں جھگڑے کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال، ٹیوشن جانے والا بچہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، وسیم عباسی نے حج انتظامات کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا
  • محرم کی آنکھ سے دیکھا گیا انقلاب اور فکرِ امام خمینی (رح)