بسکٹ تنازع پر علی امین کی وضاحت، سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات میں کیا کچھ زیر بحث آیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کے دوران نہ صرف پارٹی پالیسی پر بات ہوئی بلکہ کئی دلچسپ انکشافات اور وضاحتیں بھی سامنے آئیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اُن خبروں پر بھی وضاحت دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا لیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم دراصل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے، جس کا بیشتر حصہ چپڑاسیوں اور دیگر کلاس فور ملازمین کے کھانے پر خرچ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ ملازمین اپنا کھانا خود خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کرتے تھے، مگر اب حکومت یہ خرچ خود برداشت کر رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں یہ رقم سالانہ دو ارب اور سندھ میں ایک ارب روپے ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں صرف 11 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، اور وہ بھی ذاتی استعمال پر نہیں۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے وہ خود نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اُن پر خفیہ ملاقاتوں کے الزامات لگائے گئے ہیں، حالانکہ انہوں نے کبھی کوئی خفیہ ملاقات نہیں کی۔
دریائے سوات کے واقعے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اس بات پر نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر استعمال کیوں نہیں کیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر عوام کے لیے مختص کر چکے ہیں اور خود اس کا استعمال نہیں کرتے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، ان کا نکاح ہوچکا ہے، وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔جلد اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے ابرار ایشیا کپ 2025 ٹورنامنٹ میں اس وقت توجہ کا مرکز بننے جب انہوں نے اور سری لنکا کے کھلاڑی ونیندو ہسارنگا نے وکٹ لینے کے بعد ایک دوسرے کے جشن منانے کا اسٹائل کاپی کیا۔ میچ کے بعد یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے گلے ملتے، ہنسی مذاق اور مصافحہ کرتے بھی دکھائی دیے۔واضح رہے کہ ابرار احمد 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔