پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا نظریہ میرا ایمان ہے، یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں اپنے ایمان اور نظریے پر قائم ہوں، مجھے کسی کی بات کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہیے، کسی پر تہمت لگانا بہت بڑا گناہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا قومی اسمبلی میں کس کا راج؟ مخصوص نشستوں نے گیم بدل دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کوئی کمپرومائزڈ ہے پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
صوبے میں ہنگامی صورتحال؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ضلع بونیر پہنچ گئے
سٹی 42 : صوبے میں ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ سیلابی ریلوں سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ علی امین کو جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی بونیر پہنچ چکے ہیں۔