مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ، شاہ محمود قریشی نے نیا فارمولا پیش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے لیے نیا سیاسی فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزاحمت اور مذاکرات کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
کوٹ لکھپت جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات مقتدر حلقوں سے ہوں، تاہم اُن کی طرف سے کہا گیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے، تو اب ہم سیاست دانوں سے ہی بات کریں گے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ہماری رسائی ہونی چاہیے تاکہ ہم انہیں صورت حال سے آگاہ کر سکیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں 42 سال کا تجربہ ہے، ہم بات کرنا چاہتے ہیں مگر جب آگے سے کوئی جواب نہ آئے تو احتجاج کا راستہ ہی باقی رہ جاتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کی بات دو سال قید بھگتنے کے بعد کی ہے، اور یہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی متفقہ رائے ہے کہ مذاکرات ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی یہ نہیں بتانا کہ حکومتی سطح پر کس شخصیت سے مذاکرات ہونے چاہییں، ہر چیز کا وقت ہوتا ہے اور سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، صحیح وقت پر نام ظاہر کروں گا”۔
انہوں نے کہاکہ جیل میں موجود شخص کے پاس زمینی حقائق تک محدود رسائی ہوتی ہے، اس لیے ہمیں مکمل علم نہیں کہ گراؤنڈ پر کیا ہو رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو ہم سے جیل میں آ کر ملاقات کرنی چاہیے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کوٹ لکھپت جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں، بلکہ ملک کے لیے بیٹھے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم بے گناہ ہیں اور ہمیں سزائیں دی جائیں گی، لیکن ہم اپنے مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ڈھائی سال بعد ہم نے مذاکرات پر بات کی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں اور سب ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس جو ڈگریاں ہیں، اُن کے ساتھ میں کسی بھی ملک میں جا سکتی تھی، لیکن پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ ہم صرف آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، اور ہم صرف عدالتوں کے ذریعے ہی انصاف لے کر باہر آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ شاہ محمود قریشی عمران خان رہائی مذاکرات مزاحمت نیا سیاسی فارمولا وی نیوز یاسمین راشد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ شاہ محمود قریشی عمران خان رہائی مذاکرات نیا سیاسی فارمولا وی نیوز یاسمین راشد شاہ محمود قریشی نے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہاکہ ہم جیل میں
پڑھیں:
پوٹن سے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے؛ ٹرمپ
مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کی بری طرح ناکام ہوگئی جس کے بعد امریکا نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو مزید اقتصادی پابندیاں اور ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بھارت پر پہلے ہی 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیے جا چکے ہیں، اور روس سے تیل خریدنے کے باعث مزید 25 فیصد ٹیرف جلد نافذ کیے جا رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت پر اس طرح مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اگر پوٹن سے صدر ٹرمپ کے مذاکرات ناکام ہوگئے تو بھارت پر یہ ٹیرف مزید بڑھائے جائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان سے بھارت کی تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی اور مودی سرکار کی معاشی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان اہم اور تاریخی مذاکرات الاسکا میں ہوں گے جس میں یوکرین جنگ اور روس پر عائد اقتصادی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ ملاقات 2021 کے بعد پہلی براہ راست سربراہی ملاقات ہوگی۔ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی اس میں شامل ہوں، بشرطیکہ دونوں فریق رضامند ہوں۔
اگر یہ ملاقات ناکام ہوئی، تو اس کے سب سے بڑے متاثرین میں بھارت شامل ہو سکتا ہے، جو روس سے ہیٹرول خریدتا ہے لیکن امریکا کا اسٹریٹجک اتحادی بھی بننے کی کوشش کرتا ہے۔