قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، قومی اسمبلی کے 336 اراکین میں سے 333 اراکین ایوان کا حصہ ہیں جبکہ خواتین کی 3 مخصوص نشستیں خالی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایوان میں جماعتی پوزیشن جاری کردی گئی۔
party position
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کے 336 اراکین میں سے 333 اراکین ایوان کا حصہ ہیں، 3 اراکین کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا، حکومتی اتحاد کو کل 237 اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 95 ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد 80 ہوگئی جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 3 مخصوص نشستیں خالی ہیں۔
جے یو آئی کی صدف احسان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا، ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو دونوں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔
مسلم لیگ (ن) 2 نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو نام دے گی، مسلم لیگ کی ارم حمید خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بنی، بشری انجم بٹ کے سینیٹر بننے کے بعد نشست خالی ہوئی ہے، ارم حمید قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لیں گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ہر جماعت کو ملنے والی نشستوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی 2، پیپلزپارٹی کی 2 اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی ایک مخصوص نشست بحال ہوئی۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کی ایک، ایک غیرمسلم نشست بھی بحال کی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی 8، مسلم لیگ (ن) کی 6، پیپلزپارٹی کی 5 نشستیں بحال ہوئی ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی ایک ایک مخصوص نشست بحال ہوئی ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کی 2، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی ایک، ایک غیر مسلم مخصوص نشست بھی بحال کی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 21، پیپلزپارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی ایک، ایک مخصوص نشست بحال ہوئی، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 2 اور پیپلزپارٹی کی ایک غیر مسلم نشست بحال کی گئی۔
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ایک، ایک مخصوص نشست بحال کی گئی جبکہ پیپلزپارٹی کی ایک غیرمسلم مسلم نشست بھی بحال کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کی 43، پیپلزپارٹی کی 14، جے یو آئی کی 12 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی ایک، ایک مخصوص نشست بحال ہوئی۔
واضح رہے کہ یہ تمام نشستیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بحال کی گئی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایک مخصوص نشست بحال ہوئی پیپلزپارٹی کی ایک قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن بحال کی گئی اسمبلی میں جے یو ا ئی مسلم لیگ اور پی
پڑھیں:
سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا
سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ 9 ستمبر کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم