اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے  قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔

ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 جب کہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر الیکشن کمیشن نے 74 مخصوص نشستیں بحال کی ہیں۔

مخصوص نشستوں سے متعلق اس نئی پیش رفت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی واپسی کے پرانے نوٹی فکیشن واپس ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 24 اور 29 جولائی 2024ء  کے نوٹی فکیشنز واپس لے لیے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی واپسی کالعدم ہو گئی ہے۔ ای سی پی نے یہ نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے 27 جون 2025ء  کے فیصلے کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔

ای سی پی  کے نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشنز واپس لینے کا حکم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل میں دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مخصوص نشستیں بحال صوبائی اسمبلیوں الیکشن کمیشن نے اسمبلی کی کی مخصوص کے فیصلے

پڑھیں:

مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
الیکشن کمیشن اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پرغور ہوگا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ موصول ہونے کی صورت میں کل معطلی کا نوٹیفکیشن واپس ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہوگی فیصلہ کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔
چیف الیکشن کمیشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہوگی۔سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کے مستقبل کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار مخصوص نشستوں کا کیس،رجسٹرار آفس کا سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،بیرسٹر سیف فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان، بھارتی پراکسیز کی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد بے نقاب راولپنڈی احتجاج کیس،پی ٹی آئی کے 21کارکنوں کی ضمانتیں منظور ایف بی آر مالی سال 25-2024میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن ،عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 74 مخصوص نشستیں بحال
  • حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
  • مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری،حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی
  • الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، کس پارٹی کے حصے میں کتنی سیٹیں آئیں؟
  • قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال
  • الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟
  • الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں
  • الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام
  • مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب