پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبروں کو حلف سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی کیلکولیشن ٹھیک طریقے سے نہیں کی، جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کی؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جی ہم نے جمع کی ہے ۔ وکیل سلطان محمد خان نے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی پی کی صوبائی اسمبلی میں دو نشستیں ہیں، الیکشن کمیشن نے ایک خواتین کی مخصوص نشست دی ہے ، جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ یہاں تو پی ٹی آئی کی حکومت ہے ، ان کو یہاں بھی سیٹیں نہیں ملیں؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن نہیں لڑا، یہاں ان کے آزاد امیدوار تھے ، پی ٹی آئی پی کو دو اور خواتین کی نشستیں ملنی چاہئیں جبکہ اقلیتوں کی ایک نشست بھی پی ٹی آئی پی کا حق ہے ، مخصوص نشستوں پر خواتین سے حلف نہ لیا جائے ۔دلائل سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ممبران سے حلف نہ لیا جائے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمر ایوب نااہلی کیس: الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے ہدایت
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اور اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔
عمر ایوب الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، سماعت کے دوران عمر ایوب کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اسپیکر ریفرنس کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع پیش کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس میں وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ کا اسٹے آرڈر الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھا گیا۔
ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے اسٹے آرڈر میں نئی تاریخ نہیں دی۔
الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور متعلقہ جج سے رجوع کریں اور صورتِ حال سے آگاہ کریں، اسپیکر ریفرنس کا مقررہ وقت میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو اثاثہ جات کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نااہلی ریفرنس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ عمر ایوب پر 24-2023ء کے گوشواروں اور ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی تفصیلات میں تضاد کا الزام ہے۔