مری: 2 گروپوں میں شدید لڑائی، مال روڈ میدان جنگ بن گیا، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
مری : جی پی او چوک میں 2 گروپوں میں شدید لڑائی کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک مری میں 2 گروپوں کے درمیان شدید لڑائی اور دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مال روڈ پر بھگدڑ مچ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کھلے عام فائرنگ کی، جس سے موقع پر موجود سیاحوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ جھڑپ کے دوران کئی سیاح فیملیز محفوظ مقامات کی جانب دوڑتی رہیں۔
فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مقامی دکانداروں نے حفاظتی طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔
پولیس موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم کشیدگی کے باعث علاقے میں بدستور خوف کا ماحول برقرار ہے۔
واقعے کے بعد شہری اور سیاح انتظامیہ سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :