پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پی ٹی آئی کی صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کی ابتدا اسیر رہنماں کے خطوط کو پڑھ کر کی گئی اور عامر ڈوگر نے اسیر رہنماں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا۔

ذرائع نے بتایاکہ علی محمد خان اور زرتاج گل نے حکومت سے مذاکرات کرنے پر زور دیا، علی محمد خان نے اسیر رہنماں کے خط کی تائید کی اورکہا کہ ہر صورت مذاکرات ہونے چاہیے، راستہ بنائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا کی بانی کی بہنوں کے حق میں گفتگو کی جبکہ نثار جٹ نے علی امین گنڈاپور اور قیادت پر تنقید کی اور کہاکہ جب بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھ سے ملاقات کریں تو کیوں نہ کی گئی؟ علیمہ خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات واضح ہورہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علی محمد خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا سوشل میڈیا کوصرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، میری تجویز ہے کہ اسلام آباد آنے کے بجائے پورے ملک میں لوگوں کو نکالا جائے، بجٹ سے قبل علی امین گنڈاپور کو بانی سے ملاقات کیلیے جانا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق علی محمد خان نے علیمہ خان کی سیاسی عمل میں مداخلت کی مخالفت کی اور تجویز دی کہ بیرسٹر گوہر فیصلے کریں، بانی سے مل کر مذاکرات کا کہیں، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی قیادت سے بات کریں، بانی سے فوری رابطہ بحال کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرتاج گل نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ کل بانی نے احتجاج کا کہا ہمیں سوچنا ہوگا حکومت بہت مضبوط ہوچکی ہے، مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے، ناموں کی منظوری بانی پی ٹی آئی سیلی جائے، ہمارے ممبران کو صرف نااہل نہیں کیا جا رہا بلکہ دس دس سال کی سزائیں بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہد خٹک کا کہنا تھاکہ ہمیں بتایا جائے کہ ہماری پارٹی کے فیصلے کون کر رہا ہے، پولیٹیکل کمیٹی نے بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ کیا تو سلمان اکرم راجا نے ٹوئٹ کیوں کیا؟ پارٹی اجلاس کیبعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ہمارا اختلاف اپنی جگہ مگر بانی پی ٹی آئی جب بھی کوئی حکم دیں گے اس پر عمل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کیلئے نتیجہ خیز شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کیلئے نتیجہ خیز شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی اجلاس کی پی ٹی آئی کی

پڑھیں:

ایشیاکپ کے اسکواڈکیلئے اجلاس، سینئر کھلاڑیوں کےتجربےسےفائدہ اٹھانے پرغور

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلیکٹرز، ہیڈکوچ اور کپتان کی مشاورت ہوئی۔ ایشیا کپ کی اہمیت کی وجہ سے مضبوط اسکواڈ ترتیب دینے پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام بھی زیر بحث آئے، بھارت کے خلاف اہم میچز کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پہلے متحدہ عرب امارات میں 29 اگست سے کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آج کیا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹیم کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پریس کانفرنس کے ذریعےکریں گے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ ستمبر میں دبئی میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے 

متعلقہ مضامین

  • صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش ملنے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلیے پارٹی وفد نامزد کر دیا
  • سانگھڑ سے صحافی کی لاش ملنے کا واقعہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • پاکستان سانگھڑ سے صحافی کی لاش ملنے کا واقعہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
  • ایشیاکپ کے اسکواڈکیلئے اجلاس، سینئر کھلاڑیوں کےتجربےسےفائدہ اٹھانے پرغور
  • این اے 66 ضمنی انتخابات کیلئے نون لیگ نے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کردیا
  • گوردواروں ، چرچ اورمندروں کےتحفظ وتزئین و آرائش کیلئے اربو ں روپے منظور
  • جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی
  • بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد