مشہور ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ دل کو چھو لینے والے لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈوین جانسن جنہیں "دی راک” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

جانسن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ "میری بیٹیوں کی میرے سر پر میک اپ پارٹی ہورہی ہے جس کو انہوں نے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی سائڈ پر مرضی سے میک کرسکیں”۔

A post common by Dwayne Johnson (@therock)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ننھی بیٹی خوشی خوشی ان کے سر پر میک اپ کر رہی ہے، جبکہ جانسن کا چہرہ پہلے ہی میک اپ سے بھرا ہوا ہے۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ میک اپ اتارنا کافی مشکل تھا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے ساتھ ایسے لمحات بانٹنا بے حد اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی مصروف زندگی میں سے وقت نکال کر بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزاریں، کیونکہ یہی یادیں سب سے قیمتی ہوتی ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسے صارفین نے خوب سراہا جبکہ مداحوں نے بھی دی راک کے "گرلز ڈیڈ” ہونے کے جذبے کو خوب سراہا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کے ساتھ میک اپ

پڑھیں:

فیکٹ چیک، سڑک پر نماز پڑھتے محمد رضوان کی ویڈیو کتنی پرانی ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کی نیو یارک، امریکا میں اپنی گاڑی روک کر سڑک کنارے نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں محمد رضوان پینٹ شرٹ میں ملبوس گاڑی کے سامنے جائے نماز بچھائے نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Pakistan cricketer Mohammad Rizwan stopped his car and offered namaz on the street in New York, USA ????????❤️

What a moment. Proud to be Pakistani ???????????????? pic.twitter.com/y9S2WhfYRv

— Farid Khan (@_FaridKhan) June 29, 2025

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں کئی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہاں قریب بہت سی مساجد ہیں اگر وہ مسجد میں چلے جاتے تو زیادہ بہتر تھا۔ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نماز سے پہلے کیمرے بھی تیار تھے۔

فیکٹ چیک: محمد رضوان کی ویڈیو کتنی پرانی ہے؟

محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ 2023 کی ہے جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے 31 مئی سے 3 جون 2023 تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

Mohammad Rizwan stopped his car and offered namaz on the street in US ????????

Ma Shaa Allah ❤️ pic.twitter.com/2FDpXjEcQv

— Farid Khan (@_FaridKhan) June 6, 2023

ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پریکٹس سیشن دیکھنے کے لیے آئے فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ محمد رضوان نے فینز کو کہا کہ’ اگر ہم اچھے کام کرنے والے بن جائیں تو ملک بہتر جگہ پہنچ جائے گا، ساتھ ہی ان کا فینز کو کہنا تھا کہ ادھر سے واپس جا کر نماز پڑھ لینا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم سڑک پر نماز محمد رضوان محمد رضوان نماز ویڈیو

متعلقہ مضامین

  • لاہور: نجی کالج کے لیکچرار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل
  • حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل
  • نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
  • امریکی گلوکارہ کنسرٹ میں خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں؛ ویڈیو وائرل
  • کراچی: نیٹ کیبل میں پھنسے پرندے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کی نواز شریف کے خلاف پرانی ویڈیو وائرل
  • اسرائیلی حملے کے دوران سائیکل پر بھاگتے فلسطینی نوجوان کی ویڈیو وائرل
  • فیکٹ چیک، سڑک پر نماز پڑھتے محمد رضوان کی ویڈیو کتنی پرانی ہے؟
  • ڈوین جانسن کی بیٹیوں کیساتھ ’میک اپ پارٹی‘، دلچسپ ویڈیو وائرل