میئر حیدرآباد کا بارشوں کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر صدارت میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں مون سون کی متوقع بارشوں کے سیکنڈ اسپیل اور اربن فلڈنگ کے حوالے شہر میں کئے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمینز عبدالغفور درس، مصطفی بلال، منٹھار جتوئی، عمیر مولابخش چانڈیو حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑو، حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئرز ذیشان ملک، مرزا محمد علی بیگ، اصغر علی خواجہ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز،اور بلدیہ اعلی کے افسران شریک ہوئے، اجلاس میں دوران بارش عوام کو بروقت ریلیف دینے اور مین شاہراہوں سمیت نشیبی علاقوں سے برسات کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے تمام پمپنگ اسٹیشن کی کارکردگی، ڈیز ل پمپس اور دیگر مشینریز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026 کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والےایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس چیئر کیا۔
اجلاس میں وزیرخارجہ نے تیاریوں کے عمل کی رہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کو پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکریٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین CDA، IG ICT اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس سی او اجلاس نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار