Jasarat News:
2025-08-18@08:27:10 GMT

یہی اعزاز ہے اپنا!

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلا شبہ ہم سب مسلمانوں پر اللہ کریم کا یہ احسان عظیم ہے کہ ہم مسلم گھرانوں میں پیدا ہوئے ہیں اور پھر یہ بھی کہ یہی اعزاز ہے اپنا کہ ہم حق و باطل میں امتیاز کر سکتے ہیں۔ یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ تمام مسلم امہ جسد واحد کی طرح ہیں جیسے جسم کے کسی بھی حصہ کو اگر کوئی تکلیف پہنچے تو پورا جسم اُس کا درو محسوس کرتا ہے ہم بھی اسلامیان عالم ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کی طرح جڑے ہوئے ہیں، ہمارا مرنا جینا فقط رضائے الٰہی کے لیے ہی ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے سارے طور طریقے قرینے اور سلیقے اور اعمال و افعال اللہ کریم کی خوشنودی اطاعت و تابع فرمانی مجبوب خدا سید نا احمد مجتبیٰ محمد مصطفیؐ کے ارشادات گرامی کی پیروی اور قرآن مجید فرقان حمید کے بتائے ہوئے اصولوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں تاکہ ہم حق و باطل میں امتیاز کر سکیں، حق و باطل کی جنگ تو ازل سے شروع ہوئی جو ابد تک جاری رہے گی لیکن فتح ہمیشہ حق کی ہی ہوتی ہے، ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ باطل سے ٹکرانے کے لیے مومن کامل ہونا ضروری ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملت اسلامیہ نے باطل کے خلاف علم جہاد بلند کیا، اللہ تبارک و تعالیٰ نے اُسے شاندار فتح و نصرت سے ہمکنار کیا۔ آج بھی باطل قوتیں حق کے خلاف برسر پیکار ہیں لیکن انہیں ہمیشہ منہ کی کھانا پڑتی ہے اور وہ حق کے مقابلہ میں ہمیشہ شکست فاش سے دوچار ہوتی ہیں، یہ بات تو طے ہے اور قرآن مجید میں تبایا گیا اللہ کا اٹل فیصلہ ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ہر گز دوست نہیں ہو سکتے ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے کہ ’’یہی اعزاز ہے اپنا‘‘ اور یہ اعزاز کم نہیں ہے کہ خالق کائنات نے ہمیشہ مسلم امہ کو ہر میدان میں سرخرو اور سرفراز و سر بلند رکھا ہے حالیہ پاک بھارت جھڑپ اور ایران اسرائیل جنگ حق و باطل کے درمیان دو عظیم معرکے ثابت ہوئے۔ حق کو دونوں مقامات پر مثالی فتح نصیب ہوئی اور باطل کا منہ کالا ہوا، پاک بھارت جنگ میں فوج کی شاندار حکمت عملی، جرأت و استقلال اور بصیرت نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دوسری جانب جمہوری اسلامی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شجاعت و دلیری عزم و استقلال، جذبہ شہادت نے اقوام عالم پر واضح کر دیا کہ دین مبین اسلام سے جڑی ہوئی قوتیں، حیدر کرار علی کرم اللہ وجہہ کے مقلدین، کرب و بلا میں شجاعت و دلیری کی داستانیں رقم کرنے والے طاغوتی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کا مقابلہ کرنے کی جرأت و استقامت رکھتے ہیں۔

ہم تمام مسلم امہ سے بلا کی عقیدت رکھتے ہیں کیونکہ تمام اسلامی ممالک ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارے دلوں کا سرور ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اِن تمام مسلم امہ کا مضبوط اسلامی قلعہ ہے۔ ایران سے ہمارے دیرینہ اور برادرانہ مضبوط اور اٹوٹ رشتے ہیں۔ یہ بھی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پشاور میں قائم ایرانی قونصل خانہ کے قونصل جنرل اور تمام دیگر عہدیداروں نے علم و قلم سے جڑے لوگوں کی ہمیشہ بے حد پزیرائی کی ہے، اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا پشاور ممتاز لکھاریوں، قلم کاروں اور کالم نگاروں کے پانچ رکنی وفد نے راقم الحروف کی قیادت میں پشاور میں ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ کے ساتھ ملاقات کرکے تنظیم کی طرف سے اسرائیل، ایران جنگ میں ایران کی شاندار فتح پر انہیں مبارکباد پیش کی، اس موقع پر بحیثیت صدر اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن راقم الحروف نے قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فتح در اصل مسلم امہ کی فتح ہے انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کے خلاف جہاد ایران پر ہم ایرانی قوم اور اُن کے عظیم قائد آیت اللہ خامنہ ای کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ادھر پاکستان اور اُدھر ایران نے دشمنان دیں کو دندان شکن جواب دے کر ان کی کمر توڑ دی ہے۔ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ نے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران آپس میں دینی، تمدنی اور ثقافتی اعتبار سے چولی دامن کا ساتھ رکھتے ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور باطل قوتوں کے خلاف ہمارا ایک ہی فلسفہ اور جذبہ جہاد ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں پاکستان کے لکھاریوں، قلمکاروں اور میڈیا سے جڑے لوگوں نے جس طرح ایران کا حوصلہ بڑھایا ہے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے کہ مسلم امہ متحد و منظم ہو کر باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے، ان شاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔ اس وقت عالم کفر حق کے خلاف یکجا ہو چکا ہے عالم اسلام کا اتحاد و یگانگت اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی اسلامی اقدار و روایات، تہذیب و تمدن اور ثقافت کو زندہ رکھنا ہے، ایکوا کے وفد میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری عابد اخترحسن، فنانس سیکرٹری وسیم شاہد، لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ طلحہ سعید ایڈوکیٹ اور رکن ایگزیکٹیو کمیٹی اورنگزیب غزنوی شامل تھے جبکہ ایرانی قونصل خانہ کے ترجمان فضل عظیم بھی اس موقع پر موجود تھے، ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ کی جانب سے اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ایکوا) کی طرف سے قونصل خانہ آمد اور مبارکبادی کے پیغام سے متعلق ایرانی حکومت اور جمہوری اسلامی ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامند ای کو باضابطہ آگاہ کیا گیا ہے۔ ملت اسلامیہ کا اتحاد یگانگت، یکجہتی، سوچ اور افکارکا یکساں ہونا ہی تو مسلم امہ کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اعزاز ہے ایران کے کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک “مسئلہ” بن چکے ہیں، ڈنمارک کا پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • قومی اعزازات پر سیاست
  • مریم نواز آج جاپان پہنچ رہی ہیں، ن لیگ کی استقبال کی تیاریاں عروج پر
  • ’’عثمان بزدار آج کل کہاں ہیں‘‘اینکرپرسن رانا مبشر کے سوال پر فوادچودھری نے بتادیا 
  • 250 دوڑوں میں حصہ لینے والی 97 سالہ خاتون نے بڑا اعزاز نام کر لیا
  • مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • سیاسی لیڈر پر فائرنگ کرنے والا اس کا اپنا بیٹا نکلا, بدبخت نے ماں کو بھی قتل کر دیا
  • ستارہ امتیاز کے اعلان پر فضیلہ قاضی خوشی سے نہال
  • نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
  • کینیڈا، ہائی کمیشن اور قونصل خانوں میں یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن منایا گیا
  • وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا