عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہن اہے کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخ لینے کے لیے سیکڑری کے دفتر کے باہر موجود رہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے دیں لیکن عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9 مئی اور القادر ٹرسٹ کس میں ضمانتیں ہر صورت ہوں گی، جو جج ان کیسوں کو سن کر ضمانت نہیں دے گا وہ مجرم ہو گا اور جج اسی لیے کیس سننے سے ڈر رہے ہیں، عمران خان نے اپنی گزشتہ ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات کرنے کا کہا ہے انہوں نے شہباز شریف سے بات چیت کا نہیں کہا عمران خان نے کہا ہے سارے اختیارات فیلڈ مارشل کے پاس ہیں، عمران خان نے محرم کے بعد تحریک کا جو کہا تھا اس کا علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں نے آغاز سے قبل ہی دو تین زبردست پلان بنائے ہیں جو وہ خود بتا دیں گے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں علیمہ خان یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ پارٹی میں 50 ہزار عہدیداران ہیں اور وہ اپنا وزن اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ سیاستدانوں کا کام ہے سیاست کرنا، لیڈ کرنا یا کال دینا ہمارا کام نہیں ہے، انسان جو مرضی پلان بناتا رہے لیکن آخری پلان اللہ کا ہے اور اللہ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے جو احکامات ہوں گے ہم ان کا مکمل فالو اپ کریں گے اور ان کو احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کریں گے، عمران خان کو اس پر اپڈیٹ دیا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری جماعت کیا پورا ملک عمران خان کی پارٹی ہیں، اب یہ عوامی نمائندوں کو ایک ایک کرکے اسمبلی سے نکال رہے ہیں، عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے، جب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہی رہیں گے، کم از کم جب ہم پریشر ڈالتے ہیں تو دو بہنوں کی تو ملاقات ہو جاتی ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان کا کیس نہ لگا کر جو سروسز دی ہیں اس کے تحفے میں ان کو اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگایا جا رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کو علیمہ خان جا رہا ہے دیں گے
پڑھیں:
سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔