علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ۔جمعرات کو پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلیٰ وکلا ٹیم کے ہمراہ خود عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰکے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں مقدمات درج ہیں، مگر ان کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔وکیل نے بتایا کہ وزیراعلی عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن گرفتاری کا خدشہ لاحق ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرلی اور تمام متعلقہ اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وزیراعلی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔+
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت میں توسیع
پڑھیں:
سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریائوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعہ کی انکوائری چل رہی ہے جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریائوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔