وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے کیس دائر کیا ہوا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کا آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف 48 ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہیں، ایف آئی اے کی دو انکوائریز ہیں، نیب اور اینٹی کرپشن کی رپورٹ نہیں آئی۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، ہر دوسرے دن تو عدالت نہیں آسکتے، وزیراعلیٰ کو اور کام کرنے ہیں، آپ رپورٹ کرکے اس کیس کو ختم کریں۔
اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی اور علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت علی امین
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔