اسلحہ و شراب برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ عدم حاضری پر تین سو بیالیس کا بیان بھی جمع نہ کروایا جاسکا۔
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ سینئر سول جج اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی عدالت میں عدم حاضری اور 342 کا بیان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مؤکل مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے، تاہم عدالت نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے کارروائی آگے بڑھائی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی مسلسل غیر حاضری عدالتی عمل میں رکاوٹ بن رہی ہے، لہٰذا ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جا سکے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں:ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا، الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری علی امین گنڈاپور عدالت نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی بھی ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
مرزا عاصم بیگ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے کے بعد بھی ایک کیس درج ہوا اس میں بھی یہی دفعات کاپی کرکے ڈال دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں پاپو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Ansa Awais Content Writer