بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب ہرجانے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی نئی تاریخ مقرر کیے بغیر سماعت مخر کر دی۔
(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہیں ہوئے،انہوں نے گزشتہ سماعت پر قانونی نوٹس اور رسیدیں عدالت جمع کرادی تھیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے قانونی نوٹس اور رسیدیں پیش نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا،وکیل محمد حسین چوٹیا نیاعتراضات پرمبنی اپنا جواب جمع کرادیا۔ جواب کے مطابق وزیراعظم نے دعوی دائرکرنے سے قبل بانی پی ٹی آئی کوقانونی نوٹس نہیں بھجوایا،قانونی نوٹس کی فوٹو کاپی بطورثبوت عدالت پیش نہیں کی جاسکتی،قانونی نوٹس پروزیراعظم کیدستخط موجود نہ ہونے پر دعوی غیرموثرہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قانونی نوٹس بانی پی ٹی
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔