شہباز شریف سے صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کی شہباز شریف
پڑھیں:
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہآذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔وزیراعظم نے معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے. منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔