حسینیہ امام خمینی تہران میں مجلس عزا کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
مجلس عزا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود پزیشکیان سمیت حکام اور عزاداروں نے شرکت کی۔ قاری محمد حسن موحیدی نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی تہران میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود پزیشکیان سمیت حکام اور عزاداروں نے شرکت کی۔ قاری محمد حسن موحیدی نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ حجتالاسلام مهدی اصلانی نے کربلا میں معرکہ حق و باطل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا یزید کیخلاف قیام عاشورا مایوسی کیخلاف امید اور ارداوں کی جنگ تھی۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے درمیان ناامیدی اور مایوسی پھیلانا باطل طاقتوں یعنی حزب الشیطان کا حربہ ہے، اس کا مقابلہ کرنیوالے قلیل گروہوں کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ مجلس عزا میں میثم مطیعی نے مریثہ خوانی کی اور ماتم داری کیساتھ مجلس عزا کا اختتام ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج کی جانب سے عربی لینگویج فیئر کا آغاز کردیا گیا ۔اس کا مقصد بیرون ملک عربی کی تعلیم کو فروغ دینا ہے،جب کہ سعودی حکومت اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے درمیان علمی تعاون کو مضبوط کرتا ہے۔ سیکرٹری جنرل عبداللہ الواشمی نے کہا کہ اٹلی میں پروگرام کی میزبانی اکیڈمی کے عالمی سطح پر عربی کو فروغ دینے اور غیر عربی بولنے والوں کو شامل کرنے کے مشن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کے پروگراموں میں تعاون کرنے پر اٹلی میں سعودی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ یہ لینگویج فیئر روم کی یونیورسٹی اور میلان کی کیتھولک یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیاہے۔