قواعد کی خلاف ورزی پر پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 ارکان اسمبلی کو قواعد کی خلاف ورزی کے الزام پر معطل کر دیا۔
26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کیا گیا ہے، ان اراکین پر قواعد کی سنگین خلاف ورزی، ایوان میں ہنگامہ آرائی،دھکم پیل، دستاویزات پھاڑنے، نعرے بازی کا الزام ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، احتجاج کا حق تسلیم شدہ ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عالمی پارلیمانی روایات کا حوالہ دے کر ہنگامہ آرائی کو غیرپارلیمانی قرار دیا، رولنگ کے باوجود اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
قواعد 223 اور 210 کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی گئی،معطل ہونے والے اراکین میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، سردار راشد طفیل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال، خالد زبیر نثار، چودھری محمد اعجاز شفیع، ایمان کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگ زیب، شہباز امیراور اسامہ اصغر علی گجربھی معطل ہونے والے اراکین میں شامل ہیں۔
ایک کروڑ 60 لاکھ نقد ،40 تولہ سونا چوری کا ڈراپ سین، مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی خلاف ورزی قواعد کی
پڑھیں:
دھرنا دینے میں ملوث 35 پولیس اہلکاروں کا معطل
سٹی42: یومیہ الاؤنس میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج کرنے کے لئے دھرنا دینے میں ملوث 35 پولیس اہلکاروں کا معطل کردیا گیا۔
گلگت میں گزشتہ شب، گلگت بلتستان پولیس کے سینکڑوں مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا تھا اورپولیس اہلکاروں کے ڈیلی/ یومیہ الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے رات بھر دھرنا دیا تھا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
گلگت ریزرو پولیس (آر پی) اور ہنزہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی جانب سے دو الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جن کے مطابق کل گلگت میں 26 اور آج ہنزہ میں مزید 9 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
گلگت ریزرو پولیس کے نوٹیفکیشن میں معطلی کی وجہ ’ سرکاری ملازم کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی’ بتائی گئی، جبکہ ہنزہ کے نوٹیفکیشن میں صرف یہ لکھا گیا کہ انہوں نے احتجاج میں شرکت کی۔
دونوں نوٹیفکیشنز، میں یہ بھی کہا گیا کہ معطل اہلکاروں کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
گلگت بلتستان پولیس نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ 63 اہلکاروں کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے، تاہم اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ابھی سامنے نہیں آیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
جی بی پولیس نے کہا کہ نظم و ضبط پولیس سروس کی ’ بنیادی خصوصیت اور اہم پہچان’ ہے اور اس کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
مزید کہا گیا کہ ’ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے رویوں سے سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ ادارے کی شفافیت اور کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔’
پولیس اہلکاروں نے دو ہفتے قبل بھی ایک الگ دھرنا دیا تھا، جب انہیں پرتشدد پولیس کارروائی کے ذریعے منتشر کرنے میں ناکامی ہوئی تو مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرایا گیا تھا۔
تاہم، پیش رفت نہ ہونے اور اس بات کی یقین دہانی کے باوجود کہ مسائل مقررہ وقت میں حل کیے جائیں گے، احتجاج گزشتہ رات دوبارہ شروع ہو گیا تھا۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
احتجاج کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ احتجاج کے اگلے مرحلے میں وہ مطالبہ کریں گے کہ سرکاری عہدیداروں، افسران، مذہبی شخصیات اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی ڈیوٹیاں نہ دی جائیں۔
دوسری جانب، تاجر برادری کا دھرنا بھی قراقرم ہائی وے پر جاری ہے، جو اتوار تک اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا تھا، یہ احتجاج ٹیکس پالیسیوں اور سوست ڈرائی پورٹ پر کسٹمز کلیئرنس کی معطلی کے خلاف ہے، جس کی وجہ سے خنجراب پاس کے راستے پاک-چین سفر اور تجارت متاثر ہورہی ہے۔
بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، عوام شدید مشکلات کا شکار
Waseem Azmet