خیبرپختونخوا میں سیاسی گرما گرمی، گورنر فیصل کریم کنڈی کا عدم اعتماد کی تحریک لانے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا ( کےپی کے )کے گورنر فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہو چکے ہیں اور جس دن ان کی تعداد حکومت سے زیادہ ہوئی، اسی دن تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے،یہ ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی غیر قانونی راستہ نہیں اپنائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ہے، جب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اپوزیشن کو اسمبلی میں عددی برتری حاصل ہوئی تو وہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کاآئینی حق استعمال کریں گے۔
کے پی کے گورنر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کی جا رہی بلکہ اگر عددی اکثریت حاصل ہوتی ہے تو پارلیمانی عمل کے تحت تبدیلی ممکن ہے، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی چاہیے کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں اکثریت ہے، تو وہ بھی آئینی طریقے سے تحریک عدم اعتماد لائیں۔
فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے مذاکرات سن چکے ہیں، جب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو سب کچھ قوم کے سامنے آ چکا تھا، یہ لوگ مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن ماضی میں اس عمل سے گزر چکے ہیں اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔
کے پی کے گورنر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے ہماری سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، علیمہ خان کہتی ہیں مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے خلاف کسی کارروائی میں شامل نہیں ہوں گے، لیکن علیمہ خان تو مائنس عمران خان کا بھی ذکر کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔