کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ 

فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ 

ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔ 

واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مقتول کے داماد اور دیگر رشتے داروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پیش آیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، گھریلو جھگڑے پر داماد کی فائرنگ، سسر سمیت تین افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ کراچی اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں خاتون سے ڈکیتی، فوٹیج منظر عام پر
  • لاہور میں دیوار پھلانگ کر راہ گیر بچوں اور خاتون پر شیر کا حملہ، فوٹیج سامنے آگئی
  • جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
  • کراچی، گھریلو جھگڑے پر داماد کی فائرنگ، سسر سمیت تین افراد جاں بحق
  • کراچی، مومن آباد میں داماد کی فائرنگ سے سسر سمیت تین افراد جاں بحق
  • باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق
  • باجوڑ؛ صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پر بم دھماکہ،4 افراد شہید متعدد زخمی
  • لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے زیرِ حراست 2 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں لرزہ خیز واقعہ، باپ نے نافرمان بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا