UrduPoint:
2025-07-04@17:20:02 GMT

وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،5 خواتین سمیت 6 جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،5 خواتین سمیت 6 جاں بحق

نیلم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،حادثے میں خواتین سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری کی نفری موقع پر پہنچ گئی،گاڑی میں سوار خاندان کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پرگاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 5خواتین سمیت6جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تمام چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں میں دشوار گزار راستے اور اندھیرے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق چھلت نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیاتھا جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا۔موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا برد ہوگئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی تھیں۔گاڑی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہرے دریا میں جا گری تھی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کی تلاش جاری تھی۔ دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش تھیں۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا جبکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے تھے۔حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن میں دلہا بھی شامل تھا۔حادثے نے علاقے میں فضائے سوگ طاری کر دی تھی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو کر ریسکیو اہلکاروں کی مددکی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گاڑی دریا نیلم میں افراد کی

پڑھیں:

میر پور ماتھیلو: مال گاڑی کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں  

ویب ڈیسک:میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

 ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔

  حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔

 ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

 حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرآباد، سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
  • وادی نیلم کار حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی
  • اندوہناک حادثہ! نیلم ویلی میں سیاحوں کی گاڑی دریا برد، 6 جانیں ضائع
  • وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
  • وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
  • کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتا
  • میر پور ماتھیلو: مال گاڑی کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں  
  •  انوکھا ریسکیو آپریشن، خواتین نے کندھوں پر اٹھا کر زخمیوں کی جان بچائی
  • باجوڑ میں دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید 11زخمی