ٹی ریکس دوڑ: امریکا سے جاپان تک مقبول ہونے والا انوکھا تفریحی ایونٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا بھر میں نت نئے ایونٹس دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن امریکا میں ہونے والی حالیہ ریس نے سب کو حیران اور محظوظ کر دیا۔
امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر اوبورن میں ڈائنوسار کے ملبوسات میں دوڑنے والے 300 سے زائد شہریوں نے ایسا منظر پیش کیا، جسے بھول پانا شاید ہی ممکن ہو۔ یہ منفرد تقریب اب بین الاقوامی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے۔
یہ کھیل ’’ٹی ریکس ریس‘‘کے نام سے مشہور ہو چکا ہے، جس میں شرکا بڑے بڑے انفلیٹیبل ڈائنوسار سوٹس پہن کر میدان میں اترتے ہیں۔ ان کی دوڑ صرف رفتار کا مقابلہ نہیں بلکہ ہنسی، مزاح، معاشرتی میل جول اور تفریح کا بہترین امتزاج ہوتی ہے۔ مختلف کیٹیگریز میں منعقد ہونے والی اس ریس میں مرد، خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ مقابلے منعقد کیے گئے تاکہ ہر عمر کے افراد اس دلچسپ تجربے میں حصہ لے سکیں۔
ایونٹ کے سب سے دلچسپ اور ناقابل یقین لمحات اس وقت دیکھنے میں آئے جب کچھ شرکا نے جہاز سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔ وہ فضا میں پرواز کرتے ہوئے ڈائنوسار کے لباس میں نیچے اترے اور اسٹیڈیم میں لینڈ کرنے کے بعد دوڑ میں حصہ لیا۔ یہ مناظر نہ صرف سنسنی خیز تھے بلکہ دیکھنے والوں کے لیے تفریح کا بھرپور ذریعہ بھی بنے۔
اس منفرد ریس کی ابتدا 2017 میں ہوئی تھی، جب ایک مقامی پیسٹ کنٹرول کمپنی نے اسے اپنی ٹیم بلڈنگ ایکٹیویٹی کے طور پر منعقد کیا۔ مگر اس دلچسپ آئیڈیا نے بہت جلد لوگوں کی توجہ حاصل کی اور اب یہ ایونٹ نہ صرف امریکا بلکہ جاپان جیسے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو چکا ہے۔
2022 سے جاپان میں بھی ایسی ہی ریسز کا آغاز ہوا، جہاں شہری بڑی دلچسپی سے اس میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ رجحان بتاتا ہے کہ کس طرح تفریح اور تخلیقی آئیڈیاز بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
ٹی ریکس ریس صرف ایک کھیل یا مذاق نہیں، بلکہ یہ صحت مند سرگرمی، سماجی ربط اور مثبت توانائی کو فروغ دینے کا ایک موثر ذریعہ بھی بن چکا ہے۔ بچے، نوجوان اور بزرگ سب ایک ہی لباس میں میدان میں اتر کر نہ صرف ہنسی خوشی کا ماحول بناتے ہیں بلکہ ایک دوسرے سے بغیر امتیاز کے جڑنے کا پیغام بھی دیتے ہیں۔
اس سالانہ ریس کی مقبولیت دیکھ کر ماہرین اور منتظمین یہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ مستقبل میں یہ ایونٹ مزید ممالک تک پھیل سکتا ہے۔ ٹی ریکس ریس جیسی تقریبات جہاں ذہنی تناؤ کو کم کرتی ہیں، وہیں شہریوں کو ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جہاں وہ بغیر کسی سنجیدہ مقابلے کے، صرف تفریح اور یکجہتی کے لیے اکٹھے ہو سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ریکس
پڑھیں:
مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔
ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے کا پیغام دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ’’#PakistanRisingStronger‘‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، جس میں عوام کی جانب سے وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔