آئی فون 17 پرو میکس سے متعلق بڑی خبر!
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے 17 ویں ایڈیشن کے حوالے افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اپنے ماضی کے ایڈیشنز کے مقابلے زیادہ طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ آئی فون 17 پرو میکس بالآخر وہ پہلا آئی فون ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔
5000 ایم اے ایچ کی بیٹری اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایک ڈیفالٹ فیچر کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔
لیکن ایپل کے آئی فون پرو میکس کی لائن میں آئی فون 14 پرو میکس کے علاوہ ہر نئی جنریشن کی فون بیٹری سائز میں معمولی اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:لاہور سے سیالکوٹ جانے والی ریل کی بوگیاں کم پڑگئیں، مسافر چھت اور انجن پر بھی سوار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔
مزیدپڑھیں:سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر