کراچی: 5 جولائی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی حکومت پر شب خون مارا گیا اور ملک پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوری نظام کو روند ڈالا گیا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش دراصل عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں پر ایک کاری ضرب تھی، لیکن آمریت کے اس اندھیرے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بے خوف ہو کر مزاحمت کی اور جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور، وقار اور عوامی حقوق کا ادراک دیا، جسے آمریت نے طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کی مگر عوام کے دلوں سے بھٹو کی محبت اور جمہوریت کی خواہش کو ختم نہ کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا متقاضی ہے کہ ہم آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ آج بھی جمہوریت کے خلاف سازشیں جاری ہیں، لہٰذا ہمیں بطور قوم ہوشیار اور متحد رہنا ہوگا۔
مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری جدوجہد، قربانیوں اور خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ کہا کہ
پڑھیں:
کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے اور اس بارے میں کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کر سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی اور رائے کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ یہی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ27 جولائی کو برابری کے حق اور عوامی نمائندگی کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے منتخب ہونے والے نمائندے کشمیری عوام کے حقوق اور مستقبل کے فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، جبکہ دیگر مراحل اگست کے پہلے عشرے میں مکمل کیے جائیں گے۔