شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی۔شاداب خان نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت پیش رفت خوش آئند ،آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ طے پا سکتا ہے،امریکی صدر پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی ایشیا کپ میں شمولیت پر سوالیہ نشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر شاداب خان کی کندھے کی سرجری آج (جمعہ) لندن میں کی جائے گی۔ سرجری کے بعد مکمل صحتیابی میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے باعث وہ آئندہ چند سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول سیریز میں حصہ نہیں لیں گے، جبکہ ان کی ایشیا کپ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ کندھے میں دیرینہ تکلیف کے باعث شاداب کو بولنگ خصوصاً گگلی کروانے اور فیلڈنگ کے دوران گیند تھرو کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ دورہ انگلینڈ کے دوران کرائے گئے ایم آر آئی اسکین میں انجری کی شدت سامنے آئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا۔
شاداب چونکہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں، اس لیے ان کے تمام میڈیکل اخراجات بورڈ برداشت کرے گا۔
شاداب خان نے اپنے کیریئر میں اب تک 6 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں 1947 رنز بنانے کے ساتھ 211 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاداب نے طویل مدتی کیریئر اور 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار واپسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ابھی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مکمل فٹ ہوکر دوبارہ میدان میں اتر سکیں۔
شاداب کے ان فٹ ہونے سے قومی ٹیم کو آل راؤنڈ آپشن میں واضح خلا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے باعث متبادل کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔