کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔

مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ خواتین سمیت 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ تاہم، نیرول اور منیشا سمیت کئی افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے مزید افراد کے نکالے جانے کی امید ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے کامران اکمل کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملبے تلے کے ملبے

پڑھیں:

کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • پشاور، گیس ٹینکر کا حادثہ، خطرناک صورتحال
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • سکھر: بیراج گیٹ نمبر42سے ملنے والی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاجارہاہے
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • ملائیشیا میں طوفانی بارشوں سے تودے گرنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک