بیجنگ :چین کے ر وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور آئندہ 60 برسوں تک چین اور فرانس کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھانے کے لیے فرانس کا تاریخی دورہ کیا۔ فریقین نے افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوامی تبادلے کے’’”دو طرفہ بہاؤ ‘‘کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین اور فرانس نے مختلف شعبوں میں تعاون کو تیز کیا ہے اور مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ چین فرانس ثقافتی سیاحت کا سال مکمل طور پر کامیاب رہا، سینکڑوں تقریبات کامیابی سے منعقد ہوئیں اور 6000 سے زائد فرانسیسی طلباء عوامی تبادلے اور مطالعہ کے لیے چین گئے۔ اس کے علاوہ فریقین نے کاربن غیر جانبداری، ثقافتی آثار کے تحفظ اور بحالی، صحت اور ادویات وغیرہ جیسے شعبہ جات پر سرگرمیوں کے کئی سلسلے منعقد کئے۔وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کا طریقہ کار دوسری دہائی میں داخل ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کو چین اور فرانس کے درمیان عوامی تبادلے کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس سلسلے میں چار اقدامات پر زور دیا ۔پہلا نوجوانوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا،دوسرا مقامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا،تیسرا دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانا اور چوتھا جدت طرازی کی قیادت کو برقرار رکھنا۔فرانسیسی وزیر خارجہ بارو نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے رنگا رنگ اور نتیجہ خیز ہیں جو دونوں ممالک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بن گئے ہیں۔یہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کی مضبوط ضمانت فراہم کرتے ہیں بلکہ فرانس اور چین کو عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ملاقات کے بعد، فریقین نے “چین-فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے طریقہ کار کے ساتویں اجلاس کا مشترکہ بیان” جاری کیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سطحی عوامی تبادلے عوامی تبادلے کے چین فرانس اعلی کے درمیان نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

غزہ منصوبہ اجلاس؛ اسرائیلی آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان شدید تلخ کلامی اور جھگڑا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر کے درمیان غزہ سے متعلق آئندہ کی فوجی حکمتِ عملی پر ایک بند کمرہ اجلاس میں جھگڑے اور تلخ کلامی کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی حکام اور اعلیٰ وزرا کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی چیف کو ہدایت دی کہ وہ غزہ کے بیشتر شہریوں کی جنوبی غزہ جبری منتقلی کا منصوبہ تیار کریں۔

جس پر جنرل ایال زامیر نے جواب دیا کہ کیا آپ وہاں فوجی حکومت چاہتے ہیں؟ دو ملین لوگوں پر کون حکومت کرے گا؟"

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مبینہ طور پر غصے میں چیختے ہوئے جواب دیا کہ ہماری فوج اور ریاستِ اسرائیل۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ میں وہاں فوجی حکومت نہیں چاہتا لیکن میں کسی بھی صورت حماس کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔ میں یہ ہرگز قبول نہیں کروں گا۔

اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کا مؤقف تھا کہ اگر فلسطینیوں کو جنوبی غزہ میں نہیں دھکیلا گیا تو پھر ہمیں پورے غزہ پر قابض ہونا پڑے گا اور جس میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں اب تک فوجی کارروائی یرغمالیوں کو نقصان کے خدشے کی وجہ سے نہیں کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انخلا کا منصوبہ نہ بنایا گیا تو ہمیں پورے غزہ پر قبضہ کرنا ہوگا، جس کا مطلب ہوگا یرغمالیوں کی ہلاکت میں ڈالنا اور میں یہ نہیں چاہتا، نہ ہی میں اس پر تیار ہوں۔

اس کے جواب میں آرمی چیف زامیر نے خبردار کیا کہ ہمیں اس پر مزید بات کرنی ہوگی اس پر کوئی اتفاق نہیں ہوا۔ اگر ہم بھوکے، غصے سے بھرے لوگوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے اور وہ اسرائیلی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوسکتے ہیں۔

تاہم نیتن یاہو اپنے آرمی چیف سے اختلاف کرتے ہوئے حکم دیا کہ انخلا کا منصوبہ تیار کرو، میں جب امریکا سے واپس آؤں تو وہ منصوبہ میرے سامنے ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی وزرا الزام عائد کرچکے ہیں آرمی چیف حکومت کو غزہ میں ہتھیار ڈالنے کا مشورہ دے رہے ہیں جو کہ ناقابل عمل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ
  • غزہ منصوبہ اجلاس؛ اسرائیلی آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان شدید تلخ کلامی اور جھگڑا
  • 14 اگست اور مارکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
  • پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زو
  • ڈیجیٹل معیشت کی رفتار تیز کریں، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطح اجلاس میں حکم
  • وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے آج روانہ ہوں گے