مصر: ٹرین ڈرائیور کا دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شمالی صوبے البحیرہ میں ٹرین ڈرائیور دورانِ ڈیوٹی اچانک انتقال کر گیا۔ ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن پر رکنے کے بعد اچانک ڈرائیور کو غشی کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر بدر مرکزی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 43 سال تھی اور جیزہ کے عجوزہ علاقے میں رہائش پزیر تھا۔ مصر کے قومی ادارہ قلب کے سابق ڈین ڈاکٹر جمال شعبان نے خبردار کیا ہے کہ دل کے دورے اور شریانوں کی بندش جیسی جان لیوا حالتوں کی علامات سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسپتال میں ڈیوٹی کے معاملے پر خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برسا منڈا میڈیکل کالج کے لیبر روم میں ڈیوٹی اوقات کے تنازع پر 2انٹرن ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر ایک خاتون ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں شدید ہنگامہ برپا ہوگیا اور جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑا لیبر روم ڈیوٹی کے معاملات سے شروع ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انٹرن ڈاکٹروں کو خاتون ڈاکٹر کو دھکے دیتے اور حملہ کرتے دیکھا گیا، جب کہ نرسنگ اسٹاف نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔