خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں خٹانوں کلے  کے رہائشی  باپ بیٹے میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے  وقوع پر پہنچ کر شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق تنگی گل آباد خٹانوں کلےکے  رہائشی جہانگیر شاہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے بیٹے سلطان شاہ اور بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول سلطان شاہ کے ماموں شاہزیب نے رپورٹ میں پولیس کو بتایاکہ میں گھر سے باہر کام میں مصروف تھا، اس دوران فون آیا کہ آپ کی بہن کے گھر میں جھگڑا ہے، میں فوراً گھر آیا تو میرے بہنوئی جہانگیر شاہ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے  میرے بھانجے (اپنے بیٹے) سلطان شاہ اور اس کی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر میں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تنگی ہیڈ کوارٹر اسپتال تنگی منتقل کیا۔

پولیس نے جہانگیر شاہ  کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ملزم واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب  ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان نے بیٹے

پڑھیں:

اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے, اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن خیبر پختون خوا اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لے کر آئیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جلد پی ٹی آئی کارکنان یوم نجات منائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بےروزگار ہو اور سیاست چھوڑ دیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیت نہیں سکتے۔

 گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علیمہ خان تو مائنس بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم پہلے بھی سنتےتھےجب عدم اعتماد کامیاب ہوا وہ سب کے سامنے تھا، اگر پی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ پولیس ہوائی فائرنگ کیخلاف متحرک، ایک ملزم گرفتار
  • خیبر پختونخوا اسمبلی: سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کیلئے 16 امیدوار میدان میں
  • الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • کیا پی ٹی آئی حکومت گرائی جا رہی ہے؟ خیبر پختونخوا سیاسی محاذ کا نیا مرکز بن گیا
  • خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب آئے گی؟ گورنر نے بتادیا
  • ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا تھا، پہنچنے سے قبل سانحۂ سوات ہو چکا تھا: چیف سیکریٹری کے پی
  • اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی
  • کراچی: خواجہ سراؤں سے دوستی پر سفاک باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹے کا لرزہ خیز قتل
  • معمولی سی چوری پر بڑی کارروائی؛ ریاستی مدعیت میں مقدمہ درج