جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8جولائی کو بطورچیف جسٹس اسلا م آباد ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب 8جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر مملکت نے سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج قرار دیا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔
Post Views: 2