خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں: نعمان اعجاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Rania (@rania_official05)
نعمان اعجاز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں، یہ ظلم ہے۔
نعمان اعجاز کی پوسٹ سے بہت سے صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی ہر مہینے کے بل دیکھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ 200 یونٹ کی حد صرف عوام کو پھنسانے کے لیے ہے، کوئی رعایت نہیں، صرف سزا۔
مزیدپڑھیں:متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صبا فیصل نے ڈراموں اور فنکاروں پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کیخلاف آواز بلند کردی
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بغیر نام لیے مشہور اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے صبا فیصل نے ساتھی اداکارہ نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کی جانب سے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو اظہارِ رائے کا موقع دیا ہے، لیکن اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز کیا جائے۔
انہوں نے بغیر نام لیے مذکورہ شخصیات کی فنی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کی خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اداکاری پر تنقید کریں، جب کہ کچھ شخصیات کبھی کبھار شو میں آکر مثبت تبصرے ضرور کرتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)
اداکارہ نے زور دیا کہ فنکاروں کی ظاہری شخصیت بھی کردار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور محض ملبوسات یا میک اپ کی بنیاد پر تنقید کرنا ناانصافی ہے۔
صبا فیصل نے شوبز حلقوں سے اپیل کی کہ ذاتیات سے گریز کرتے ہوئے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے، اور ایک دوسرے کے کام کی قدر کی جائے۔ صبا فیصل نے گفتگو کا اختتام اس امید پر کیا کہ ان کی باتیں سمجھداری سے لی جائیں گی۔
سوشل میڈیا پر صبا فیصل کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی صبا کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں۔