data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، جس میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا، سری لنکا کے پاتھم نسانکا ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث اس اعزاز کی دوڑ میں شامل کیے گئے ہیں۔

ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 27 برس کے طویل انتظار کے بعد پروٹیز نے آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس میں مارکرم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی اہم رہیں۔ انہوں نے آف اسپن پر اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ جیسے بڑے ناموں کو پویلین لوٹایا جبکہ دوسری اننگز میں 136 رنز کی یادگار باری کھیل کر ٹیم کو 282 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی اور 5 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

دوسری جانب کگیسو ربادا نے اسی ٹیسٹ فائنل میں اپنی برق رفتاری اور مہارت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 5 شکار کیے اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کر کے فتح کی راہ ہموار کی۔ اس شاندار کارکردگی نے انہیں جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین بولر کے درجے پر پہنچا دیا جن کے کھاتے میں اب تک 336 وکٹیں ہیں۔

سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فارم دکھائی۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں نسانکا نے 187 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی، جس میں 24 دلکش چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس اننگز نے سری لنکا کو میچ بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے 158 رنز کی ایک اور کلاسیکل سنچری داغ دی، جس میں 19 چوکے شامل تھے۔

آئی سی سی کے مطابق ’’پلیئر آف دی منتھ‘‘ کا حتمی اعلان عوامی ووٹنگ اور ماہرین کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا، جس میں شائقین کی رائے کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ

پڑھیں:

ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟

زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن اینڈی پائیکرافٹ ایک تنازعے کی زد میں آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پائیکرافٹ نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے ساتھ روایتی ہینڈ شیک سے روک دیا جسے پی سی بی نے کھیل کی روح کے منافی اور غیر جانبداری کے تقاضوں کے خلاف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

پی سی بی نے ان کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی ہے اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پائیکرافٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اینڈی پائیکرافٹ، جو 2009 سے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کا حصہ ہیں، دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے ریفری بنے تھے۔ اس کے علاوہ وہ 238 ون ڈے انٹرنیشنل، 174 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 21 خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پائیکرافٹ نے بطور کھلاڑی 1983 سے 1992 کے درمیان زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ اور 20 ون ڈے میچز کھیلے۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔

پی سی بی کی شکایت کے بعد کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے اور شائقین اس معاملے پر آئی سی سی کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

andy pycroft ایشیا کپ پاک انڈیا میچ

متعلقہ مضامین

  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • ’انسانوں نے مجھے مارا‘: چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن ’فائٹ ٹیسٹ‘ میں بھی ڈٹا رہا
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟