قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔

شیخہ اسماء نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ پیماؤں کی صف میں نمایاں ہو گئیں۔

شیخہ اسماء کی یہ کامیابی نہ صرف قطر کے لیے باعث فخر ہے بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نانگا پربت شیخہ اسماء

پڑھیں:

حوالدارلالک جان شہید نے بہادری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی: وزیرداخلہ

ویب ڈیسک:وزیرداخلہ محسن نقوی کاحوالدارلالک جان کے یوم شہادت پر گلگت بلتستان کے عظیم سپوت کو سلام عقیدت، کہا حوالدار لالک جان شہید نے بے مثال جرات سے دفاع وطن کا روشن باب رقم کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لالک جان کی داستان شجاعت رہتی دنیا تک قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گی،بہادر حوالدار لالک جان مادر وطن کا نگہبان بن کر ہمیشہ کیلئےامر ہو گیا۔

دشمن کے سامنے ڈٹ جانے والے جوان نے بہادری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی، حوالدار لالک جان نے زخمی ہونے کے باوجود مورچہ نہ چھوڑا۔

افسوس ناک خبر، پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے

دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والا لالک جان آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، لالک جان کی بے مثال دلیری نے ثابت کیا کہ قومیں شہیدوں کے جذبے سے جنگیں جیتتی ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا مزیدکہنا تھا کہ نشان حیدر کاعظیم وارث پاکستان کےعسکری وقار، قومی خودمختاری اور استحکام کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قطری شہزادی نے”قاتل پہاڑ” کی چوٹی پر قومی پرچم لہرادیا
  • قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی
  • حوالدار لالک جان شہید:کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال
  • ہری پور: پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع  
  • ہری پور: پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع
  • حوالدار لالک جان شہید:کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال
  • حوالدارلالک جان شہید نے بہادری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی: وزیرداخلہ
  • نیتن یاہو کی جنگ بندی پر مشروط آمادگی، مذاکرات کے لیے قطری دعوت قبول
  • دنیا کی سب سے تنگ کار کا ریکارڈ: اطالوی مکینک کا انوکھا کارنامہ