سوات، مدرسے کے طالبعلموں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ بحرین کیدام میں تیز رفتاری کے باعث سوزکی پک اَپ گہری کھائی میں گرنے سے مدرسے کے 11 طاب علم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا کر 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 22 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی اور گبد پی بی 250 سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔