چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس روزی خان بڑیچ کا بطور چیف جسٹس بلوچستان اور جسٹس عتیق شاہ کا بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 193(1)کے تحت ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تقرری کی منظور
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن جاری بطور چیف جسٹس چیف جسٹسز
پڑھیں:
بھوپال کے مسلمان نواب کے 15 ہزار کروڑ کے اثاثے کسے ملیں گے؟
بھوپال (نیوز ڈیسک)بھارت میں 15 ہزار کروڑ کے اثاثے اب کسے ملیں گے؟ ہائی کورٹ نے مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کا 15 ہزار کروڑ کے اثاثوں سے محرومی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش (ایم پی) کی ہائی کورٹ نے سیف علی خان اور اُن کے اہلِ خانہ کو بھوپال میں 15 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کا مالک قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔
عدالت نے اس جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دے دیا، یہ اثاثے بھوپال کے مسلمان نواب کے تھے، اُن کی بیٹی سابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ شہریار محمد خان کی والدہ ساجدہ سلطان پاکستان چلی آئی تھیں۔
ساجدہ سلطان کی دوسری بہن سیف علی خان کی دادی تھیں، سیف علی خان کا پٹودی خاندان اسی دادی کی بنیاد پر ان اثاثوں کا دعوے دار تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد اب یہ اثاثے کسے ملیں گے؟ اس حوالے سے ہائی کورٹ نے اس مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار سے متعلق اہم پیش رفت