میزبان اور اداکارہ ندا یاسر مارننگ شو کے دوران مداحوں کے سامنے والدہ کی وفات کا ژکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے انتقال پر گفتگو کی۔ اس خصوصی نشست میں محسن عباس حیدر، میمونہ قدوس اور زینب رضا بھی شریک تھے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کورونا کے دنوں میں اس وقت ہوا جب وہ مالدیپ میں تھیں۔ وطن واپسی کے بعد وہ اکثر اپنی والدہ کے بھیجے گئے وائس نوٹس سنتی تھیں اور روتی تھیں۔

انہوں نے کہا، ’’میں روز انہی وائس نوٹس کو سن کر رویا کرتی تھی اور بے دہانی میں اپنے شوہر اور بچوں سے سخت لہجے میں بات کرنے لگی کیونکہ میں غمزدہ تھی۔ ان کے مطابق پھر ایک دن انہوں نے خود سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ اب ان وہ والدہ کی آوازوں کو نہیں سنیں گی۔

میزبان ندا یاسر نے مزید بتایا کہ وہ وائس نوٹس اب بھی ان کے پاس موجود ہیں لیکن ان میں دوبارہ سننے کا حوصلہ نہیں رہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائس نوٹس ندا یاسر

پڑھیں:

روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر ممبئی میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جس میں تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری کرلی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا، جہاں روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے قیمتی سامان اس وقت غائب پایا گیا جب اہل خانہ نے لاکر چیک کیا۔ لاکر کھولنے پر زیورات اور گھڑیاں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری ہوئی ہیں۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق روینہ ٹنڈن کے خاندان سے ہی بتایا جا رہا ہے۔ ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ خاتون 2020 سے اداکارہ کے گھر آ جا رہی تھی اور اس دوران اس نے گھر والوں کا اعتماد حاصل کر لیا تھا۔ وہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کی مدد اور دیکھ بھال بھی کرتی رہی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے کچھ قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں، تاہم باقی زیورات کی بازیابی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل ریکوری ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب