چاہت فتح علی نے اکیڈمی کھول لی، رواں سال فلم ریلیز کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا کے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔
برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاؤں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ اکیڈمی آنے والوں کا سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کروایا جائے گا اور انہیں اردو، انگریزی پنجاب سکھائی جائے گی کیونکہ اداکاری کیلیے ان تین زبانوں پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔
گلوکار نے کہا کہ مجھے نظر آرہا ہے کہ مستقبل میں تمام بڑے فلم ساز مجھ سے خود رابطہ کریں گے کیونکہ میں اپنی اکیڈمی کے سنگرز، اداکاروں کی سوشل میڈیا پر خود ہی پذیرائی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم گلوکار کیوں مجھ سے تحفظات کا شکار ہیں، جبکہ میں تو بس محنت پر یقین رکھتا ہوں اور دس سالوں سے یہی کررہا ہوں۔
چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ میں نے دو سال پہلے ایک فلم کی تھی جبکہ ایک بڑی اسکرین والی فلم (دی ڈارلنگ) اسی سال کے آخر میں آئے گی جسے پاکستان کے 50 سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی نے کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 50 کروڑ کے سنگِ میل کے قریب پہنچ گئی
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو روک نہ سکا۔ فلم ’’سردار جی 3‘‘ نے امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان سمیت بیرونِ ملک شائقین سے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے، اور بھارتی نژاد شائقین نے بھی فلم کو بھرپور سراہا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران فلم نے 33.6 کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے، جسے فلمی تجزیہ کار بہت بڑا نمبر قرار دے رہے ہیں۔ فلم کو خاص طور پر شمالی امریکا میں زبردست ردعمل ملا ہے، جبکہ پاکستان میں بھی اس کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ مثبت ریویوز اور اچھے تعارف کے باعث فلم کے آئندہ ہفتوں میں بھی شائقین کو سینما کی طرف راغب کرنے کی توقع ہے۔
پنجابی فلم کےلیے 50 کروڑ کا بزنس کرنا کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں، اور موجودہ رفتار کے پیشِ نظر ’’سردار جی 3‘‘ یہ سنگِ میل جلد عبور کرلے گی۔ رپورٹ کے مطابق فلم 35 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی ہے، اور بیرونِ ملک اس کی کامیابی نے فلم کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی کامیاب بنا دیا ہے۔ اگر یہ فلم بھارت میں ریلیز ہو جاتی تو ماہرین کے مطابق یہ فلم دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے تک باکس آفس بزنس کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔
’’سردار جی 3‘‘ کو امر ہندل نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ پروڈیوسرز میں گنبیر سنگھ سدھو، من مورڈ سدھو اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دھیرج رتن اور منیلا رتن نے تحریر کی ہے، اور فلم کو 27 جون 2025 کو تھیٹرز میں ریلیز کیا گیا تھا۔ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم میں نیرو باجوہ، جزمین باجوہ اور ہانیہ عامر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
’’سردار جی 3‘‘ نہ صرف دلجیت دوسانجھ کے فلمی کیریئر کےلیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو رہی ہے بلکہ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اگر مواد اور اداکاری مضبوط ہو تو فلم سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔