لیاری عمارت حادثہ: گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری بغدادی میں 60 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن مکمل، مخدوش عمارتوں کیخلاف آپریشن کا اعلان
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ کی جانب سے کمیٹی بنانا خوش آئند اقدام ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام میں بہتری نہیں آئے گی۔
کامران ٹیسوری نے کہاکہ لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ لیاری کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کے لیے ایوان میں آواز بلند کریں گے۔ جو خاندان بے گھر ہوئے ہیں انہیں راشن بھی فراہم کیا جائےگا۔
گورنر سندھ نے مطالبہ کیاکہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو 6 ماہ کا کرایہ ادا کرے اور انہیں اسی علاقے میں رہائش کے لیے گھر فراہم کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری عمارت حادثہ، ملبے سے 2 بچوں کو نکالنے والے ہیرو کون تھے؟
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس میں 6خاندان مقیم تھے۔ حادثے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پلاٹ دینے کا اعلان کامران ٹیسوری گورنر سندھ لیاری عمارت حادثہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پلاٹ دینے کا اعلان کامران ٹیسوری گورنر سندھ لیاری عمارت حادثہ وی نیوز گورنر سندھ کا اعلان
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سندھ پلگرم ویلفیئر آرگنائزیشن کا وفد ملاقات کررہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-32