تھریڈز کی مقبولیت میں زبردست اضافہ، ایلون مسک کا ایکس پیچھے چھوڑنے کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سوشل میڈیا کی دنیا میں میٹا کی ایپ تھریڈز تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ جلد ہی ایلون مسک کی ملکیت والے ایکس کو پچھاڑ دے گی۔
جولائی 2023 میں متعارف کرائی گئی تھریڈز کو اب روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے ایکس کے قریب پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، خاص طور پر موبائل ایپلی کیشن پر۔ Similarweb کی تازہ رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں تھریڈز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 کروڑ 51 لاکھ رہی، جبکہ اسی عرصے میں ایکس کے موبائل صارفین کی تعداد 13 کروڑ 20 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔
یہ اعداد و شمار صرف موبائل صارفین کے ہیں، کیونکہ ڈیسک ٹاپ پر ایکس اب بھی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ Similarweb کے مطابق جون 2025 میں ایکس کو دنیا بھر میں ڈیسک ٹاپ پر روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 14 کروڑ 58 لاکھ رہی، جب کہ تھریڈز اور بلیو اسکائی کے صارفین بالترتیب 69 لاکھ اور 53 لاکھ تھے۔
ماہرین کے مطابق تھریڈز کی موبائل پر مقبولیت حیران کن نہیں، کیونکہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خرید کر ایکس میں تبدیلیوں کے بعد صارفین نے دیگر متبادل پلیٹ فارمز کی طرف رخ کیا۔
اس حوالے سے تھریڈز کو سبقت اس لیے بھی حاصل رہی کہ یہ انسٹاگرام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جس کی بدولت صارفین کے لیے اس پر اکاؤنٹ بنانا نہایت آسان رہا۔
دوسری جانب بلیو اسکائی نامی سوشل میڈیا ایپ موبائل صارفین میں نسبتاً پیچھے ہے اور اس کے روزانہ ایکٹو یوزرز کی تعداد 41 لاکھ رہی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کی تعداد
پڑھیں:
ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق 31 اکتوبر 2025ء تک کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے جاچکے ہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں 50 لاکھ ریٹرنز فائل کیے گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انفرادی ٹیکس دہندگان نے گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس انفرادی ٹیکس 60 ارب روپے تھا، اس بار 69 ارب روپے ہوگیا ہے۔
توقع ہے کہ رات 12 بجے تک مقررہ مدت کے اختتام تک مزید ریٹرنز جمع ہوں گے۔
ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق جن ٹیکس دہندگان کو مشکلات ہوں، وہ متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرنز جمع کرانے میں توسیع کرسکتے ہیں